ڈالر اور سونے کی قیمت میں پچھلے کئی روز سے کمی واقع ہو رہی تھی۔ مگر نئے سال میں کاروبار کے پہلے دن ملکی اور بین لاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ چرھ گئے ہیں۔ جس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2094ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سال 2024 کے دوسرے دن منگل کو 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد موجودہ قیمت 221300روپے ہے ۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 189729روپے کی سطح پر آگئی۔
جبکہ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680روپے پر ہی قائم ہے۔ جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم ہے۔ خیال رہے گزشتہ برس سونے کی قیمت میں بھاری کمی واقع ہوئی تھی جو کہ نئے سال کی آمد سے قبل شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوش کر دینے والی خبر تھی۔
یاد رہے مقامی مارکیٹ میں سونا 900 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا تھا۔ دس گرام سونے کی قیمت771 روپے سے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔