نئے سال کے آغاز پر آج بینکوں کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 6 پیسے گرنے کے بعد 281 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی گزشتہ برس سے ہو رہی ہے۔
یاد رہے سال 2023 کے آخری کاروباری روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی تھی۔ ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی تھی۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی تھی۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری دن کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری تھی۔ جبکہ اس سے قبل بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا تھا۔