میک آٹو شو کی ٹیم آج آپ کے لیئے جاپانی گاڑی "ہونڈا ویزیل” کی معلومات پیش کرے گی۔
ہونڈا ویزیل جاپانی سبکمپیکٹ کراس اوور، ایس۔یو۔وی ہے۔ ہونڈا کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ ویزیل کو پہلی بار2013 کے آخر میں جاپانی مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ ہونڈا ایچ۔آر۔وی کے نئے نام کے ساتھ اپریل 2014 میں نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو میں اس گاڑی کو عوام کے لیئے پیش کیا گیا تھا۔
ویزیل ہائبرڈ ، ہونڈا کے تمام ہائبرڈ ماڈلز میں پہلا ہے، جو ہونڈا کے اصل رئیل ٹائم اے۔ڈبلیو۔ڈی سے لیس ہے۔ جو الیکڑانک کنٹرول کے ذریعے سامنے اور عقبی پہیے اے ڈبلیو ڈی میں ٹورک کی تقسیم کو عین مطابق کنٹرول کرتا ہے۔
تفصیلات
ہائبرڈ زیڈ ہونڈا سینسنگ 2019
باڈی ٹائپ ——————- ایس۔یو۔وی
مکمل وزن —————— 1320 کلو گرام
انجن سائز ——————- 1496 سی سی
فیول ——————- ریگولر
ایئر بیگ —– ڈرائیور،سامنے مسافراور سائیڈ ائیربیگز
اے۔ بی۔ ایس سسٹم ————– موجود ہے
ایر کنڈیشنز —————————— خود کار
پاور ونڈو ————————— موجود ہے
فرنٹ فوگ لائٹ ——————— موجود ہے
ڈرائیو ————————- فرنٹ وہیل