کورونا وائرس نے کرہ ارض کے ہر کاروبار کو متاثر کیا ہے کیوں کہ متعدد دفاتر کو اپنا کام بند کرنا پڑا ہے جبکہ دیگر محدود کاروائیاں یا گھروں سے کام انجام دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں فوڈ آئٹمز سے لے کر گاڑیوں تک آن لائن بزنس میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔
پاک سوزوکی نے بھی اپنی بکنگ کے ساتھ آن لائن جانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے صارفین کو گھروں سے آرام سے نئی کاریں اور موٹرسائیکل بک کرانے کا آپشن مل گیا ہے۔ آپ کو بس ایک فارم پُر کرنا ہے اور مزید کارروائی کے لئیے ان کے نمائندے آپ سے رابطہ کریں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک سوزوکی آن لائن بکنگ کے لئے ڈسکاوًنٹڈ ریٹس آفر کر رہا ہے۔ کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لئیے دو مختلف فارمز ہیں، جن کے ذریعے آن لائن بکنگ کروائ جا سکتی ہے۔
یہ قدم صارفین کو سوزوکی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے کیونکہ کوویڈ 19 کے سبب ملک میں مجموعی طور پر آٹوموٹو کی فروخت مسلسل کمی پر ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ، اپریل کے مہینے میں ایک بھی گاڑی تیار یا فروخت نہیں کی گئی –
پاکستان میں سوفٹ لاک ڈاوًن اور آن لائن بزنس کی وجہ سے امید کی جا سکتی ہے کہ آٹو موٹو انڈسٹری میں بہتری آےً گی۔