ریاض: سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران جسم فروشی کے الزام میں 11 خواتین سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا. برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کے مطابق، سعودی حکام نے ریاض میں مختلف مساج پارلرز پر چھاپے مار کر درجنوں غیر ملکی شہریوں کو غیر اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا
اس کے علاوہ سعودی حکام نے 14 یمنی شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے، جن پر خواتین اور بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کا الزام ہے۔ سعودی حکومت انسانی اسمگلنگ اور جبری بھیک مانگنے کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے یہ پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہو۔ گزشتہ ماہ بھی پولیس نے ایک مساج پارلر پر چھاپہ مار کر چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا تھا، جن پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سعودی عرب میں سخت اسلامی قوانین کے تحت غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں، اور حکام مسلسل غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔