گوجرانوالہ (14 مارچ): انسداد دہشت گردی عدالت نے سب انسپکٹر محمد شفیق کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کانسٹیبل یونس کو دو بار سزائے موت سنا دی۔ گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں سب انسپکٹر محمد شفیق کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم یونس کو قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت 10 لاکھ روپے جرمانہ اور دو بار سزائے موت سنائی۔ جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
یہ واقعہ تھانے کے اندر پیش آیا تھا، جہاں کانسٹیبل یونس نے سب انسپکٹر محمد شفیق کو قتل کر دیا تھا۔ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سخت سزا سناتے ہوئے قرار دیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔