بولان: بلوچستان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ 20 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
واقعے کے بعد ایف سی فورسز نے علاقے میں کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، اور باقی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اور بلوچستان میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔