دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کے شائقین اس اہم مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے تھے، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں اپنی مضبوط بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ کے باعث سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں اور آج کے مقابلے میں سخت ٹکر کی توقع کی جا رہی ہے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل، 5 مارچ کو، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل 9 مارچ بروز اتوار شیڈول ہے، جس میں کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں ٹرافی کے لیے آمنے سامنے ہوں گی.