اسلام آباد – وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے بینکوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق، اگر یکم رمضان کو کسی فرد کے بینک اکاؤنٹ میں 1,79,689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔ کرنٹ اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
زکوٰۃ کی شرح 2.5% ہے، یعنی اگر کسی شخص کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ روپے موجود ہیں، تو اس پر زکوٰۃ 200,000 × 2.5% = 5,000 روپے کے حساب سے کیلکولیٹ ہوگی۔ جو افراد یکم رمضان کو اپنے اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب سے کم بیلنس رکھتے ہیں، وہ اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ آپ خود اپنے اکاؤنٹ کی موجودہ رقم کو دیکھ کر 2.5% کے حساب سے زکوٰۃ کیلکولیٹ کر سکتے ہیں اور یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ پر زکوٰۃ فرض بنتی ہے یا نہیں۔