لاہور: ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف سمیت مسلح ہو کر گھر پر پہنچنے کے الزام میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ، حیدر شاہ، مان ڈوگر سمیت سات نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران نہ صرف گالم گلوچ کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
۔ ایف آئی آر کے مطابق، صبح کے وقت یوٹیوبر رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ہمراہ عمر فیاض کے گھر پہنچ گئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر آنے کا "مزہ چکھا دیں گے”۔ متاثرہ شخص نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس کی عزت مجروح کی اور اسے جان کا خطرہ لاحق ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔