لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق، بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور طے کیا گیا ہے کہ ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق، بابر اعظم اوپننگ کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر حتمی فیصلہ میچ سے پہلے کرنے کا عندیہ دیا ہے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔ اس لیے یہ میچ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔