کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں خامی کی نشاندہی کر دی محمد عامر نے کہا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد سے بولنگ میں کیا غلطی کر رہے ہیں اور کیسے وہ اپنی تکنیک کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے بھی شاہین کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹز کے خلاف مؤثر ثابت ہوتے ہیں، لیکن دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہی جو پہلے ملتی تھی۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ شاہین کے بولنگ ایکشن میں معمولی ردوبدل کی ضرورت ہے، اور کوچز کو اس پہلو پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تھی تاکہ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔