بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے حیران کن طور پر 3 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اروشی روٹیلا فی منٹ ایک کروڑ روپے چارج کرتی ہیں، چاہے فلم باکس آفس پر کامیاب ہو یا ناکام۔ ان کی مقبولیت اور انسٹاگرام پر 73 ملین فالوورز کی بڑی تعداد ان کے معاوضے میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کی مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
فلم ڈاکو مہاراج کی کہانی ایک نڈر ڈاکو کے گرد گھومتی ہے جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور ایک جابر و بااثر خاندان کے خلاف لڑ کر لوگوں کو انصاف دلانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم میں ننداموری بالاکرشنا نے ایک افسر کا کردار نبھایا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔