آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس وکٹ پر کتنا بڑا اسکور بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب، افغانستان کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم جلد از جلد وکٹیں لینے کی حکمت عملی اپنائے گی، جبکہ اسپنرز کی کارکردگی سے بھی انہیں اچھے نتائج کی امید ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا