پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید اصل میچ ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں بنا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ شائقین کرکٹ کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف مستند ذرائع سے ٹکٹس خریدیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔