اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت عمران خان کی رہائی کے لیے امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مداخلت کی طلب گار نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی غیر ملکی مداخلت کے خواہشمند نہیں اور عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بیرونی دباؤ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملکی خودمختاری اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا اور ان کی جماعت عدالتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے