کراچی: جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 1,10,810 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یہ بہتری ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی جب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 5 پیسے پر آ گیا۔