کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر 14 فروری بروز جمعہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ 15 شعبان المعظم کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
واضح رہے کہ شب برات اسلامی تقویم میں ایک اہم رات تصور کی جاتی ہے، جس میں مسلمان عبادات، دعا اور مغفرت طلب کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔