لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹس خریدنے والے شائقین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 7 فروری شام 4 بجے سے آن لائن بک کیے گئے ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ملک بھر کے 13 شہروں میں 37 ٹی سی ایس مراکز پر فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گےآن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے خریدار کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔
پی سی بی نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ٹکٹیں بروقت وصول کر کے کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچیں۔