صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سال رمضان بازاروں میں سبسڈی دینے کے بجائے براہ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔