لاہور، 4 فروری 2025 – غالب مارکیٹ پولیس نے قبحہ خانوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خواتین سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قبحہ خانوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں شگفتہ، کرن، نیلم، عنایا، معصومہ، اقرار، مافیا نعمان، کرامت، عباس، مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم، اور سبطین شامل ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گیا اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام مقامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرتی برائیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔