ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حریم سہیل نے نکاح کر لیا
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حریم سہیل نے نکاح کر لیا ہے۔ نکاح کی تقریب میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن میں انہیں اور ان کے شوہر کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد دی۔
حریم سہیل کی شادی کی تقریبات گزشتہ کچھ دنوں سے جاری تھیں۔ انہوں نے مایوں اور مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ اگرچہ انہوں نے اپنے شوہر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، لیکن انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ حریم سہیل نے اپنے کزن سے شادی کی ہے۔
حریم سہیل سینیئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں اور اب تک تقریباً ایک درجن ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔