روزانہ دودھ پینے کے فائدے، کینسر سے بچاؤ کا اہم ذریعہ
برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، روزانہ ایک گلاس دودھ کے برابر کیلشیم لینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین نے 16 سال یا اس سے بڑی عمر کی 5 لاکھ خواتین کی غذائی عادات کا مطالعہ کیا۔ نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ پتوں والی سبزیاں، روٹی، اور نان ڈیری کیلشیم والے دودھ بھی کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
تاہم، تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ زیادہ الکوحل یا پراسیسڈ گوشت کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کینسر کے خیراتی ادارے مشورہ دیتے ہیں کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے، متوازن غذا اپنانے، اور وزن کو صحت مند رکھنے سے اس بیماری کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یوکے کے ماہرین کے مطابق، روزانہ 300 ملی گرام اضافی کیلشیم یا ایک بڑا گلاس دودھ لینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔