برفیلے بحر اوقیانوس میں نیا براعظم دریافت
ہم عام طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا صرف سات براعظموں پر مشتمل ہے، لیکن حقیقت میں یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ہے۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک نیا براعظم دریافت کیا ہے جو شمالی بحر اوقیانوس کے برفیلے پانیوں کے نیچے چھپا ہوا ہے۔
یہ براعظم ڈیوس سٹریٹ نامی علاقے میں پایا گیا ہے، جو کینیڈا کے بافن جزیرے اور گرین لینڈ کے درمیان واقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خطہ لاکھوں سال پہلے زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ ان حرکتوں کی وجہ سے سمندر کی تہہ کے نیچے زمین کی موٹی پرت بن گئی، جسے اب پروٹو مائیکرو براعظم کہا جا رہا ہے۔
یہ اہم دریافت برطانیہ اور سویڈن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے دوران کی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ براعظم 33 سے 61 ملین سال پہلے ٹیکٹونک پلیٹوں کی تبدیلیوں کی وجہ سے بنا۔