چھت پر پتنگ اُڑانے والا بندر، ویڈیو وائرل
بھارت میں ایک بندر کی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بندر ایک چھت پر بیٹھا ہے اور پتنگ کی ڈور کو مہارت کے ساتھ قابو میں رکھے ہوئے ہے، بالکل انسانوں کی طرح۔ بندر کی یہ مہارت دیکھ کر پس منظر میں قہقہوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، جو تماشائیوں کی حیرت اور خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا، "یہ بنارس ہے، جہاں بندر بھی پتنگ اُڑاتے ہیں۔”
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جسے اب تک 30,000 ویوز اور بہت سے دلچسپ تبصرے مل چکے ہیں۔