آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چہرے کو تھکا ہوا اور بوڑھا دکھا سکتے ہیں۔ عام طور پر اس کی وجہ تھکان سمجھی جاتی ہے، لیکن بڑھتی عمر، جینیات، آنکھوں کی تھکن، خون کی کمی، پانی کی کمی، سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا اور طرزِ زندگی کے دیگر عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں کئی کریمز دستیاب ہیں جو ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں، مگر اکثر ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ بھارت کی ماہرِ جِلد ڈاکٹر جوشیا بھاٹیا سارِن نے اپنی ویڈیو میں اس کی وجہ بتائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کریمز سے فرق نہیں پڑ رہا، تو آپ کو اپنی طرزِ زندگی میں یہ دو آسان تبدیلیاں لانی چاہئیں:
- فون کی اسکرین کو اندھیرے میں نہ دیکھیں کیونکہ موبائل کی نیلی روشنی آںکھوں کے نیچے کولیجن اور اِلاسٹن کو کم کر دیتی ہے۔
- آئرن کی کمی کو پورا کریں۔ جسم میں آئرن یا ہیموگلوبن کی کمی سے جِلد کے خلیوں تک آکسیجن پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے، جس سے میلانِن کی مقدار بڑھتی ہے۔ چونکہ آںکھ کے نیچے کی جِلد بہت پتلی ہوتی ہے، اس لئے رنگ پہلے وہاں ظاہر ہونے لگتا ہے۔