لاہور:حکومت پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ اٹک کے علاقے میں سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم پر کی گئی حالیہ تحقیق میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہاں سونا پایا جاتا ہے۔ اس تصدیق میں حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔
پنجاب حکومت نے پہلے جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور پھر نیسپاک کی مدد سے سونے کے ذخائر کی موجودگی کو چیک کرایا۔
مکمل تصدیق کے بعد، حکومت پنجاب کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی تاکہ انہیں سونے کے ذخائر کی تفصیلات پر بریفنگ دی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے عالمی سطح پر نیلامی منعقد کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر برائے صوبائی ترقیات، ابراہیم حسن مراد، نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا، جس پر اب تحقیق مکمل ہو چکی ہے۔