جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق، امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ جاپان کے جنوب مشرقی علاقے میازاکی پریفیکچر (صوبے) کے کیوشو کے ساحل کے قریب سمندر میں آج شام 7 بج کر 19 منٹ (مقامی وقت) پر زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے ممکنہ سونامی کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نومبر 2024 میں بھی جاپان کے وسطی شمالی علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا۔