اسلام آباد:حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے 2 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ یہ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی اپنی مطالبات کی فہرست پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، مذاکراتی کمیٹی کے تمام اراکین کو اجلاس کے نوٹسز بھجوا دیے گئے ہیں۔