دبئی میں سال نو کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس بار سال نو منانے کا طریقہ کچھ الگ ہوگا۔
دبئی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر محنت کشوں کے لیے خاص انعامات اور تحفے دیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کی ترقی میں محنت کشوں کا بہت بڑا کردار ہے، اور وہ ہمارے پارٹنر ہیں۔ نئے سال کی خوشیوں میں ہم ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔
نئے سال کے دوران محنت کشوں کو 2 دن تک مفت ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے سونے کے زیورات، 2 نئی گاڑیاں، 30 فری ٹکٹس اور 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات دیے جائیں گے۔
دبئی کے مختلف علاقوں جیسے القوز، محسنہ، اور جبل علی میں نئے سال کی تقریبات ہوں گی، جہاں محنت کش شامل ہو کر انعامات جیت سکتے ہیں۔