- آلو کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں ہوا آسانی سے آ سکے۔ انہیں پلاسٹک کے تھیلے میں بند نہ کریں، بلکہ جوٹ کی بوری یا کاغذ کے تھیلے میں رکھیں تاکہ ہوا کی آمدورفت برقرار رہے اور آلو خراب نہ ہوں۔
آلو کو کبھی بھی پیاز کے ساتھ نہ رکھیں۔ پیاز سے نکلنے والی ایک خاص گیس (ایتھیلین) آلو کی تازگی کو خراب کر دیتی ہے اور ان کے جلدی خراب ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
آلو اور دیگر سبزیوں کو ہمیشہ الگ الگ رکھیں تاکہ ایتھیلین گیس کے اثرات کم ہوں اور سبزیاں جلدی خراب نہ ہوں۔
آلو کو روشنی سے بچائیں اور کسی ٹھنڈی اور اندھیری جگہ پر رکھیں۔ روشنی آلو میں فوٹو سنتھیسز کا عمل شروع کر سکتی ہے، جس سے وہ خراب ہو جاتے ہیں اور ان میں جڑیں نکل آتی ہیں۔
ان آسان اقدامات پر عمل کرکے آپ آلو کو چھ ماہ تک تازہ رکھ سکتے ہیں۔ یہ طریقے نہ صرف آلو کی تازگی برقرار رکھیں گے بلکہ آپ کا وقت اور پیسہ بھی بچائیں گے۔