سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: سال 2025 کی عام اور اختیاری چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2025 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سال بھر میں کل 40 تعطیلات ہوں گی۔ ان میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق:
یوم کشمیر: 5 فروری 2025
یوم پاکستان: 23 مارچ 2025
یوم مزدور: یکم مئی 2025
یوم تکبیر: 28 مئی 2025
اسلامی تہواروں کے سلسلے میں چھٹیوں کا تعین رویت ہلال کے مطابق ہوگا، جن کی الگ سے اطلاع دی جائے گی۔
عید الفطر: 30، 31 مارچ اور یکم اپریل (تین چھٹیاں)
عید الاضحی: 7 سے 9 جون (تین چھٹیاں)
محرم: 5 اور 6 جولائی 2025 (نویں اور دسویں محرم)
دیگر اہم تعطیلات:
یوم آزادی: 14 اگست 2025
عید میلاد النبی ﷺ: 5 یا 6 ستمبر (متوقع تاریخ)
یوم اقبال: 9 نومبر 2025
یوم قائداعظم و کرسمس: 25 دسمبر 2025
26 دسمبر: کرسمس کے بعد کی چھٹی (مسیحی ملازمین کے لیے)
نوٹیفکیشن کے مطابق بینک چھٹیاں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو ہوں گی۔
اختیاری چھٹیوں کی پالیسی:
مسلم ملازمین سال میں صرف ایک اختیاری چھٹی حاصل کر سکتے ہیں۔
غیر مسلم ملازمین کو سال میں زیادہ سے زیادہ تین اختیاری چھٹیاں ملیں گی۔