دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح کس ملک میں؟
دنیا بھر میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح پرتگال میں ہے، جہاں یہ حیران کن حد تک 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ انکشاف گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار سے ہوا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں طلاق کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔
امریکا میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے، اور وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر آتا ہے۔ کینیڈا میں بھی یہی شرح ہے۔ یورپی ممالک میں طلاق کا رجحان زیادہ دیکھا گیا ہے، جبکہ ایشیائی ممالک میں یہ شرح اب بھی کم ہے۔
ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی کے مطابق، اسپین طلاق کی شرح کے لحاظ سے 85 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس، اور سویڈن آتے ہیں، جہاں طلاق کی شرح 50 فیصد کے قریب ہے۔
ایشیائی ممالک میں حالیہ برسوں میں طلاق کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے، لیکن یورپی ممالک کے مقابلے میں یہ اب بھی بہت کم ہے۔