بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی کے آزاد میدان میں 25 اوور کا ایک میچ جاری تھا، جہاں 31 سالہ وکرم اشوک 159 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ کر رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10ویں اوور میں وکرم نے سینے میں درد کی شکایت کی، لیکن پھر بھی اس نے کھیل جاری رکھا۔ 17ویں اوور میں جب اس کی ٹیم جیت کے قریب تھی، وہ ایک رن کے بعد اچانک گر گیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے اسے فوراً اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ وکرم پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اس کے ایک سال کا بیٹا تھا۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ بھارت کے شہر پونے میں بھی 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے میچ کے دوران