امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کا فیصلہ، کتنے تارکین وطن کو نکالا جائے گا؟
واشنگٹن:امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی کارروائی کریں گے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (ICE) نے ملک بدر کرنے کے لیے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر امریکا سے بے دخل کیا جائے گا۔
آئی سی ای کے مطابق، امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے مقیم تارکین وطن کو ملک بدر کرنا صدر ٹرمپ کے بارڈر سیکیورٹی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔