لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک کے خلاف ہے اور یہ ملک دشمنی کے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جس کی قیادت صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا آئینی بینچ کے قیام میں تاریخی کردار ہے، جو شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔