اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ریکارڈ کی تفصیلات مانگی ہیں۔ خط میں بیرسٹر گوہر علی خان نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی درخواست کی اور 24 نومبر سے 28 نومبر تک رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی معلومات بھی طلب کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز بھی فراہم کی جائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی پوچھا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات، اموات کی تعداد، پوسٹ مارٹم کی گئی لاشوں کی معلومات اور ورثا کو دی گئی ڈیڈ باڈیز کی تعداد فراہم کی جائے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اموات کی وجوہات کی تفصیلات بھی دی جائیں۔