سرد موسم میں گردوں کی صحت کا خیال رکھنے کے آسان طریقے
سردیوں میں ہم اکثر نمک اور چینی سے بھرپور کھانے پسند کرتے ہیں، لیکن گردوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا بہت ضروری ہے۔
تازہ پھل، سبزیاں، اناج اور پروٹین والی غذا گردوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ سردی کے دنوں میں پانی پینا نہ بھولیں، چاہے پیاس نہ لگے۔ اگر پانی پینا مشکل ہو تو سوپ یا جڑی بوٹیوں والی چائے پئیں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے اور گردے ٹھیک سے کام کریں۔
ڈاکٹر گیتانجلی گپتا کے مطابق ہائیڈریٹ رہنا ضروری ہے کیونکہ پانی زہریلے مادے نکالنے اور گردے کی پتھری سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ پراسیس شدہ کھانوں سے پرہیز کریں، خاص طور پر وہ جو زیادہ نمک اور چینی والے ہوں۔ پتوں والی سبزیاں، بیر، سیب اور اناج کو اپنی خوراک میں شامل کریں کیونکہ یہ گردوں کو صحت مند رکھنے والے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس فراہم کرتے ہیں۔
سردیوں میں فائبر اور صحت مند چکنائی سے بھرپور غذا کھائیں تاکہ گردوں کی فعالیت بہتر ہو۔ ساتھ ہی، روزانہ کم از کم 30 منٹ کی کوئی بھی جسمانی سرگرمی کریں تاکہ جسمانی افعال اور صحت برقرار رہے۔