عمر کی سرحدوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، دنیا کے سب سے معمر جوڑے کی شادی
واشنگٹن:امریکا میں 100 سالہ دولہا اور 102 سالہ دلہن نے دنیا کے سب عمر رسیدہ نوبیاہتا جوڑے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے برنی لٹمین اور مارجوری فِٹمین کی شادی کے بعد ان کے معمر ترین نوبیاہتا جوڑا ہونے تصدیق کی۔
برنی لٹمین اور مارجوری فِٹمین فیسلیٹی کی ایک پارٹی میں ملے اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک ہی وقت میں یونیورسٹی آف فیلیڈیلفیا میں پڑھ چکے ہیں، لیکن کبھی ایک دوسرے کا سامنا نہیں ہوا۔
سارہ سیشر مین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ دونوں خوش قسمت تھے کہ ایک دوسرے کو ملے اور ایک دوسرے کا سہارا بنے بالخصوص عالمی وباء کے وقت میں۔
سارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ لٹمین اور فِٹرمین کی پہلی شادیاں 60 برس سے زیادہ عرصے تک قائم رہیں اور 100 برس کی عمر میں انہیں ایک بار محبت مل گئی۔