عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، جو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے حامی اور اتحادی رہے ہیں، طویل عرصے بعد سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں اور صرف اپنے مقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں نظر آتے ہیں۔
جمعرات کو اڈیالہ جیل میں ان کی ملاقات پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہوئی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب دونوں اپنے مقدمات کی سماعت کے لیے جیل میں موجود تھے۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات کافی عرصے بعد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں گلے لگایا اور بوسہ بھی دیا۔ دونوں نے کمرہ عدالت میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی، تاہم شیخ رشید نے گفتگو کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔