جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مارشل لاء کا اعلان کر دیا۔جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا جا رہا ہے۔آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے۔
صدر نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صدر کے مطابق شمالی کوریا کی طرف جھکاو رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے کے لیے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔