پاکستان کی نجی ائیرلائن میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کے دو مسافروں نے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دی جس سے کھلبلی مچ گئی۔بم کی جھوٹی اطلاع دے کر مسافروں کو پریشان کرنے والے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔طیارے کے لگیج ایریا سمیت مسافروں کے سامان کی بھی مکمل جانچ کی گئی۔بم کی اطلاع بالکل جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلئیر قرار دیا گیا۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دونوں مسافروں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے۔