ڈی چوک احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی چوک میں گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے احتجاج کے وقت اسلام آباد پولیس کے بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا۔ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ڈیوٹی پر غیر حاضر اہلکاروں اور افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔غیر حاضر پولیس افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سخت سزا کی بھی تجویز کی گئی ہے۔