موسم سرما کی تعطیلات طویل ہونے کا امکان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دس جنوری سے بڑھانے کی تجویز کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدراک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عدالت میں دلائل دئیے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں جنوری کے مہینے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ جنوری میں سموگ دوبارہ آئے گی، محکمہ تعلیم کو چاہئیے کہ چھوٹے بچوں کو سکول کی چھٹیاں جلد کر دیں اور دس جنوری سے چھٹیاں بڑھا دیں،پچھلے سال بھی ہم نے ایسا ہی کیا تھا۔بعدازاں عدالت نے تدراک سموگ سے متعلق شہری سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کر دی۔