جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے بشری بی بی کے احتجاجی قافلے کو لیڈ کرنے پر اعتراض کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ گاندھی کے بعد اندراگاندھی آئی ، راجیو کے بعد سونیا آئی ،بھٹو کے بعد بے نظیر آئی، نوازشریف جب جیل میں تھا تو کلثوم نواز آئی وہ بھی گھریلو خاتون تھی، ولی خان جب حیدرآباد جیل میں تھا تو بیگم نسیم ولی نکلی تو اگر آج بشری بی بی نکلی ہے تو ن لیگ کو کیا تکلیف ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے کو بشری بی بی نے لیڈ کیا تھا۔مسلم لیگ ن کی رہنماوں کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا تھا کہ اگر بشری بی بی خود کو غیر سیاسی خاتون کہتی ہیں تو پھر ایک سیاسی جماعت کی سرگرمیوں کی سربراہی کس حیثیت میں کر رہی ہیں۔