پاکستان بلائنڈ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ جیت لیا
لاہور:پاکستان نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، پاکستان کو بنگلادیش نے 140 کا ہدف دیا تھا۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی اوپنرز نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
قومی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے نثار علی 72 اور محمد صفدر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔