حکومت پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ کرنے پر ایکشن میں آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق غلط رپورٹنگ کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے سے باقاعدہ رابطہ کیا گیا۔حکومت کی جانب سے غلط معلومات نشر کرنے پر حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مینجمنٹ کو شکایت درج کرائی۔
بتایا گیا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ستائس نومبر کو ہلاکتوں کے حوالے سے غلط معلومات نشر کیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہلاکتوں کے حوالے سے گمراہ کن اعداد و شمار نشر کیے۔پاکستان کی جانب سے شکایت میں مطالبہ کیا گیا کہ غلط خبر اور گمراہ کن اعدادو شمار نشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک احتجاج میں بارہ کارکنان کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔