پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مذاکرات شروع کرنے کے امکانات پر غور کرنا ہے۔دونوں فریقین کے درمیان حالیہ رابطے کے بعد دو ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں اعلی ترین سطح کی شخصیات شریک ہوئیں۔ایک ملاقات میں فریقین کے ایک ایک شخص نے شرکت کی۔دوسری ملاقات میں تین افراد نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اکثر وزرا تازہ ترین صورتحال سے لاعلم ہے تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان تمام صورتحال سے پوری طرح سے آگاہ ہیں کہ پارٹی کی کون سی شخصیت کس سے رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ اگر ان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت ہوتی ہے تو پی ٹی ائی احتجاج کی کال واپس لے سکتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے تمام فیصلے عمران خان کی منظوری سے ہوں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔