علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو صرف پارٹی کے کارکنوں کو نہیں، بلکہ تمام پاکستانیوں کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو انتخابات میں شکست کھانے والوں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا گیا ہے،
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ میڈیا، عدلیہ اور عوام جمہوریت کے تین ستون ہیں، مگر اب عوام غلام بن چکے ہیں اور ان کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو دعوت دی کہ وہ 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں، اپنے لیے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے آواز اٹھائیں۔
علیمہ خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی خصوصی پیغام دیا، کہ وہ جہاں بھی ہوں، 24 نومبر کو پاکستان کے لیے باہر نکلیں اور یہ بتائیں کہ موجودہ نظام کو مزید قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی پردہ سکرین سے غائب کیوں ہیں؟ تو علیمہ خان نے اس پر جواب دیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں۔