معروف ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ حال ہی میں متھیرا سے منسوب کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تھیں، جس پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
متھیرا نے اپنی ایکس پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ:
"لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان میں جعلی چیزیں شامل کر رہے ہیں، شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان ویڈیوز میں جو دکھایا جا رہا ہے، وہ اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) سے تخلیق کی گئی ہیں اور ان ویڈیوز میں حقیقتاً وہ نہیں ہیں۔ متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ:
"یہ ویڈیوز AI سے تیار کی گئی ہیں، اور ان ویڈیوز میں موجود میرے جسم اور انگلیوں پر جو ٹیٹو ہیں وہ میرے نہیں ہیں۔”
متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، جنہوں نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔ یہ جعلی ویڈیوز ان کی اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا:
"سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے کبھی بھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی، براہ کرم میری اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرکے اور مجھے اس طرح پیش کرنے کی کوشش نہ کریں جو میں نہیں ہوں۔”